ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی میں منکی کمیونٹی کا خوبصورت گیٹ ٹوگیدر پروگرام؛ ضلع میں سرمایہ لگانے دیش پانڈے کی اپیل

دبئی میں منکی کمیونٹی کا خوبصورت گیٹ ٹوگیدر پروگرام؛ ضلع میں سرمایہ لگانے دیش پانڈے کی اپیل

Mon, 17 Oct 2016 04:43:32    S.O. News Service

دبئی 16/اکتوبر (ایس او نیوز) منکی کمیونٹی دبئی کا گیٹ ٹوگیدر پروگرام جمعہ 14 اکتوبر کو دبئی کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں ضلع اُترکنڑا کے انچارج وزیر مسٹر آر وی دیش پانڈے نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے دبئی میں مقیم بھٹکل، منکی اور دیگرسرمایہ داروں سے اپیل کی کہ وہ سرمایہ  اپنے ضلع اُترکنڑا میں لگائیں اور ضلع کی ترقی میں ہاتھ بٹھائیں۔ آر وی دیش پانڈے نے کہا کہ آج ہماراملک کئی ایک محاذوں پر ترقی پارہا ہے۔ انڈیا  اگلے پندرہ سالوں کے اندر سوپر پاؤر بننے جارہا ہے۔ دیش پانڈے نے کہا کہ آج ریاست کرناٹک کا مستقبل بھی نہایت روشن اور تابناک ہے، آج کرناٹکا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پوری دنیا میں سب سے آگے ہے۔ ہم اسٹارپ آپ اور مینوفیکچرنگ میں بھی دنیا کے لیڈرس ہیں۔دیش پانڈے نے کہا کہ آپ بھلے دبئی، ابوظبی، سعودی عربیہ یا جہاں بھی رہیں، اُترکنڑا میں اپنا سرمایہ لگائیں۔ ضلع میں سیاحت کافی فروغ پارہی ہے۔ضلع میں ٹورسم کا بہت بڑا میدان ہے۔ واٹر اسپورٹس بھی کافی معروف ہے۔ضلع میں ویسٹرن گھاٹ ہیں۔ہم ضلع میں سی آر زیڈمیں ریلیکس کرنے سینٹرل گورنمینٹ کو پروسل روانہ کیا ہے،ہمیں اُمید ہے کہ سرکار کی طرف سے ہمیں راحت دی جائے گی،اگر ایسا ہوتا ہے تو پورے ساحل پر ٹورسم کے بہت بہترین مواقع میسر ہوں گے۔ دیش پانڈے نے بتایا کہ کمٹہ میں ائراسٹریپ کی کوشش کی جارہی ہے ائرپورٹ بنانے کی تیاری جاری ہے۔۔ فشریس ایکسپورٹس کو بڑھاوا دیاجارہا ہے۔۔ کاروار میں بہت بڑا میڈیکل کالج قائم کیا جاچکاہے۔۔ انفرااسٹریکچربہتر بنایاجارہا ہے،  ریل رابطہ اچھا ہوچکا ہے۔ نیشنل ہائی وے کو  فورلائن میں تبدیل کرنے کا کام جاری ہے جس کے سات ہی روڈ رابطہ بھی اچھا ہوگا، ضلع میں ائیر رابطہ بھی شروع کیاجارہا ہے۔اور ضلع میں انڈسٹریس قائم کرنے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ میڈیکل انڈسٹریس، ٹورزم انڈسٹریس، کیشو انڈسٹریس، فوڈ پروسس انڈسٹریس وغیرہ  شروع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سرمایہ لگانے کے لئے حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاؤن دیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہوئے انڈسٹریس لگانے کی طرف بھی توجہ دلائی۔

رات کی ضیافت کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ حافظ محمد ساجد مختصر نے تلاوت کلام پاک سے جلسہ کی شروعات کی۔ضیا ابومحمد مختصر نے استقبالیہ پیش کیا۔ عابدین ابوحُسینا نے منکی جماعت کے تعلق سے معلومات فراہم کی،انہوں نے کہا کہ گذشتہ 38 سالوں سے دبئی میں منکی جماعت قائم ہے، جس کے 145 ممبران ہیں۔ گذشتہ سات سال سے یہ جماعت اپنے ممبران کو ایک پلیٹ فارم پر رکھنے ہرسال گیٹ ٹوگیدر پروگرام کا انعقاد کرتی رہی ہے۔جبکہ گذشتہ کچھ سالوں سے سیاسی لیڈران کو بھی مدعو کرکے اپنے علاقہ کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ دیش پانڈے کے خطاب کے بعد اعزازی مہمانان مولانا نظام الدین قاضی، قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن،  جناب محمد یونس قاضیا، جناب اشفاق سعدا، جناب زُبیر منّا، ڈاکٹر عبداللہ سُکری نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔ منکی کمیونٹی دبئی کے صدر ابومحمد مختصر نے پروگرام کی صدارت کی۔ گیٹ ٹوگیدر کے کنوینر جناب شریف نے آخر میں کلمہ تشکر ادا کیا۔جبکہ مولانا نظام الدین قاضی کی دُعا پر جلسہ اختتام کو پہنچا۔ پروگرام میں متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں رہنے والے منکی کے احباب شریک رہے، بھٹکل اور مرڈیشور سمیت دیگر علاقوں کے جماعتوں کے مندوبین بھی پروگرام میں شریک تھے۔


Share: